ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آسام: دکھوندی میں ڈوبے 5لوگوں کی تلاش میں بحریہ مصروف

آسام: دکھوندی میں ڈوبے 5لوگوں کی تلاش میں بحریہ مصروف

Wed, 05 Sep 2018 00:46:16    S.O. News Service

شیوساگر،04؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) شیوساگر ضلع میں گوری ساگر کے دیسیال واقع دکھو ندی میں حادثہ کے سبب ڈوب کر لاپتہ لاپتہ ہوئے۔ ایک ہی خاندان کے 5افرادکی منگل کے روز بھی جاری رہی ۔ ان کی تلاش میں منگل کی صبح 6بجے سے ہی بحریہ کی 10رکنی ٹیم مصروف رہی۔ حادثہ کے 60گھنٹے کے بعد بھی کار سمیت ندی میں غرقاب ہوئے پانچوں لوگوں کا کچھ پتہ نہیں چل سکا تھا۔ حادثہ کے بعد سے ہی این ڈی آر ایف ، ایس ڈی آر ایف کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے لوگ ندی میں تلاشی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ شیوساگر جانے کے دوران یہ حادثہ رونما ہوا تھا۔ حادثہ میں کار میں ہرین بورا، ان کی بیوی فونو بورا، بیٹی بندی بورا، منی بورا اور ہرین کی ماں پنو بورا سوفٹ ڈیزائر کا ر(اے ایس ۔ 01کیو۔9788)میں سوار ہو کر جار ہے تھے۔ تمام 5لوگوں کی تلاش میں منگل کی صبح سے بحریہ، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف نے مہم شروع کی۔ گذشتہ چاردنوں سے مسلسل تلاشی مہم چلائے جانے کے بعدبھی ایک ہی خاندان کے 5لوگوں کا اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ وشاکھاپٹنم سے خصوصی طیارے کے ذریعہ بحریہ کی ٹیم نے منگل کی صبح موقع پر پہنچ کر تلاشی مہم چلانے کا کام شروع کیا۔ بحریہ کی 10رکنی ٹیم جدید ترین ساز وسامان کے ساتھ ندی میں لاپتہ لوگوں کی تلاش میں مصروف ہے۔ شیوساگر ضلع کے مجسٹریٹ نے بتایا کہ بحریہ کے خصوصی دستہ کو این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف اپنا تعاون دے رہی ہیں۔ 


Share: